مونی رائے اور سورج میں علیحدگی کی افواہیں، ایک دوسرے کو ان فالو بھی کردیا

مونی رائے اور سورج نمبیار جنوری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے


ویب ڈیسک May 12, 2026

بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے اور ان کے شوہر سورج نمبیار کی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے دیکھا کہ دونوں نے مبینہ طور پر انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے تعلقات کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے۔

مونی رائے اور سورج نمبیار جنوری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور شادی کے بعد سے دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور محبت بھرے پیغامات شیئر کرتے رہے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تاہم حالیہ سرگرمیوں نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

اگرچہ دونوں کے ایک دوسرے کو اَن فالو کرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں لیکن مونی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب بھی شادی اور سورج کے ساتھ کئی یادگار تصاویر موجود ہیں جبکہ سورج کی پروفائل پر بھی مونی کے ساتھ تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔

مداحوں نے سورج نمبیار کی پوسٹس پر تبصرے کرتے ہوئے ان کے تعلق کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔

بعض صارفین نے ممکنہ طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کیں تاہم اب تک مونی یا سورج کی جانب سے ان خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔