آئٹم سونگ ’بلی‘ میں مہوش حیات کی پرفارمنس دیکھ کر شوٹنگ لوکیشن کا مالک اونچائی سے گرپڑا، فہد مصطفیٰ

مہوش حیات نے آئٹم سونگ میں کام کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا


ویب ڈیسک May 12, 2026

اداکار فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم نامعلوم افراد کے آئٹم سانگ ’بلی‘ میں مہوش حیات کی پرفارمنس دیکھ کر شوٹنگ لوکیشن کا مالک اونچائی سے گر گیا تھا۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے ’بلی‘ میں مہوش حیات کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اصل اداکارہ مہوش حیات تھیں اور ان کی پرفارمنس اتنی شاندار تھی کہ وہ خود بھی مکمل طور پر پرفیکٹ نظر آئیں۔

انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران شوٹنگ کی لوکیشن کا مالک مہوش حیات کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے سیٹ پر اونچائی سے گر گیا تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی پرفارمنس میں واقعی غیر معمولی اثر تھا۔

ادھر اداکارہ مہوش حیات نے آئٹم سانگ ’بلی‘ میں پرفارم کرنے کی وجہ اور اپنے تجربات سے متعلق تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پرفارمنس کے دوران وہ کافی تھک گئیں اور معمولی زخمی بھی ہوئیں تاہم جب وہ شوٹنگ لوکیشن پر پہنچیں تو سیٹ اپ اور ماحول دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ان کے لیے ایک اہم اور بہترین فیصلہ ثابت ہوا، اس وقت وہ ڈرامہ کر رہی تھیں اور ان کا ایک مضبوط فلمی امیج بن چکا تھا۔ اسی دوران ہدایت کار نبیل نے انہیں اس آئٹم سانگ کے لیے رابطہ کیا جو بعد میں فلم کا ایک نمایاں اور کامیاب حصہ ثابت ہوا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’بلی‘ میں ان کی پرفارمنس کو بہت پذیرائی ملی اور یہ ان کے کیریئر کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔