کیلاش قبیلے کی ویمن کرکٹر سائرہ جبیں کا پاکستان کی جانب سے ڈیبیو

سائرہ جبیں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سے کیا



زمبابوے کے خلاف پہلے ویمن ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والی سائرہ جبیں نے پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کردیا۔

25 سالہ سائرہ جبیں صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں واقع ہندو کوہ کش کے معروف کیلاش قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں۔

لاہور کے کینرڈ کالج میں زیر تعلیم بیٹنگ آل راؤنڈر سائرہ جبیں ڈومیسٹک ویمن کرکٹ میں اسٹرائیکرز کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔ تاہم، سائرہ جبیں اپنے ڈیبیو میچ میں پانچ گیندوں پر پانچ رنز ہی جوڑ سکیں۔