دولت اسلامی عراق وشام اسلام کی دشمن اول ہے الشیخ عبدالعزیز

داعش اورالقاعدہ کااسلام سے کوئی واسطہ ہے نہ یہ ہدایت پرہیں، سعودی مفتی اعظم کافتویٰ

شدت پسندانہ افکاروخیالات اور دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، سعودی مفتی اعظم کافتویٰ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے فتوے نمابیان میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام داعش کواسلام کی دشمن اول قراردیا ہے۔


انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکمراں قیادت پراعتماد کااظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف حکومت کی پشت پرکھڑے ہوں اور ہرمشکل مرحلے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے جاری کردہ بیان میں مفتی اعظم عبدالعزیزآل الشیخ کاکہنا ہے کہ شدت پسندانہ افکاروخیالات اور دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ دہشت گردی کاپہلا شکارمسلمان ہی بنتے ہیں۔ اس کی مثالیں داعش اورالقاعدہ کے ہاتھوں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے دیکھ سکتے ہیں۔

انھوں نے دہشت گردوں کو خبردارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اسلام کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ نبی آخرالزمانؐ نے فرمایا تھاکہ آخری زمانے میں کچھ ایسے گروہ تواترکے ساتھ سامنے آئیں گے جونیکی کی بات کریں گے، قرآن پڑھیں گے مگرقرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ آپ انھیں جہاں پائیں قتل کریں۔ جس کسی نے انھیں قتل کیاقیامت کے روز اللہ تعالی اسے جزا دیں گے۔ سعودی شیخ الاسلام کاکہنا ہے کہ داعش اورالقاعدہ جیسے گروپوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی یہ لوگ ہدایت پرہیں۔
Load Next Story