برطانیہ میں پاکستانی نژاد شبانہ محمود نئے وزیراعظم کیلیے مضبوط امیدوار بن گئیں

شبانہ محمود کے والدین کے تعلق پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر سے تھا


ویب ڈیسک May 13, 2026
شبانہ محمود کے والدین کے تعلق پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر سے تھا

برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے غیر متوقع نتائج نے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران پیدا کردیا جس میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کی مقامی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد حکمراں جماعت کے متعدد ارکان مستعفی ہوگئے اور وزیراعظم سے بھی اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاحال برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے استعفیٰ دینے سے متعلق اپنا مؤقف پیش نہیں کیا ہے لیکن 80 فیصد سے زائد ارکان کے دباؤ کے باعث حکمراں جماعت نے مبینہ طور پر کسی نئے امیدوار کی تلاش بھی شروع کردی۔

برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے لیے کابینہ کے جن ارکان کا نام لیا جا رہا ہے ان میں پاکستانی نژاد شبانہ محمود دوڑ میں سب سے آگے نظر آتی ہیں۔ اگر وہ منتخب ہوگئیں تو نہ صرف پہلی پاکستانی نژاد بلکہ برطانیہ کی پہلی مسلم وزیراعظم بھی ہوں گی۔

تاہم اب بھی 100 کے قریب لیبر پارٹی کے ارکان وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آنے والے چند دنوں میں اس سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آنے کا امکان ہے۔