عالمی امن کیلئے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری، بھارت اور اسرائیل کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب 

پاکستان کی امن کی مخلصانہ کوششیں بھارت کو کھٹکنے لگی ہیں


ویب ڈیسک May 14, 2026

نشریاتی ادارے سی بی ایس نے  ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی کا من گھڑت اور منظم پروپیگنڈا کیا۔

یہ امر انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ سی بی ایس، پیراماؤنٹ گلوبل کی ملکیت ہے، جو کہ ریلائنس نیٹ ورکس سے منسلک ہے۔

ریلائنس نیٹ ورکس بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی ملکیت ہے۔ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی انتہاپسند مودی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے۔

 انتظامی تبدیلیوں کے بعد سی بی ایس میں بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا براہ راست اثرو رسوخ بڑھ گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے بھی سی بی ایس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے امریکا اسرائیل تعلقات میں کشیدگی کا الزام بھی پاکستان پرعائد کیا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان  کے بطور ثالث کردار پر گمراہ کن  بھارتی اور اسرائیلی پروپیگنڈا عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے۔

 مکیش امبانی کے سی بی ایس پر اثر و رسوخ نے پوری پروپیگنڈا مہم کے پسِ پردہ محرکات کو بے نقاب کر دیا ہے۔