زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر کا حجم 21 ارب 33 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں


کاشف حسین May 14, 2026
فوٹو: فائل

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 15 ارب 86 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5 ارب 46 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 8 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر کا حجم 21 ارب 33 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔