سی آئی اے سربراہ کا کیوبا کا دورہ، حکومتی عہدیداروں سے ملاقات

ناکہ بندی ہمیں کافی نقصان پہنچا رہی ہے کیونکہ ہمیں ابھی تک ایندھن نہیں ملا ہے، وزیر توانائی کیوبا


ویب ڈیسک May 15, 2026

سی آئی اے کے سربراہ جون ریٹکیلف نے حال ہی میں کیوبا کا دورہ کیا جو کہ ایک اہم قدم سمجھا جارہا ہے بالخصوص ایسے وقت میں کیوبا میں تیل ختم ہوگیا ہے اور ٹرمپ نے ایران کے بعد کیوبا کو حملے کا ہدف بتایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی اے کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ریٹکلف کو کیوبا کی وزارت داخلہ کے انٹیلی جنس کے سربراہ رامون رومیرو کربیلو اور دیگر کیوبا حکام سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ دورہ امریکا اور کیوبا کے تعلقات میں گہرے ہوتے ہوئے بحران کے دوران ہوا ہے جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایندھن کی ناکہ بندی کے باعث جزیرے میں بجلی کی مسلسل بندش کا سامنا ہے۔

کیوبا کے وزیر توانائی وسینٹی ڈی لا او لیوی نے سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو میں بتایا کہ تیل ختم ہو چکا ہے۔ ناکہ بندی ہمیں کافی نقصان پہنچا رہی ہے کیونکہ ہمیں ابھی تک ایندھن نہیں ملا ہے۔