پنکی کیس میں پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

ملزمہ پنکی کے ایک اور اکاؤنٹنٹ پولیس نے گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی


منور خان May 16, 2026
فوٹو اسکرین گریپ

پنکی کیس میں پولیس کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الصوبائی منشیات فروش ملزمہ پنکی کے ایک اور اکاؤنٹنٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق زیر حراست ملزم ذیشان کے ساتھ اس کا بھائی سہیل بھی پنکی کے اکاؤنٹس دیکھتا تھا۔