کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سمندر سے نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد ریاض کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر 35 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے اور متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے اورمتوفی کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔