انقلاب مارچ کے شرکا کی پارلیمنٹ کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی

پولیس نے وزیر اعظم ہاؤس جانے والے راستے بند کردیئے جبکہ پاک فوج نے پاک سیکریٹریٹ کے ملازمین کو باہر نکال لیا۔


ویب ڈیسک August 20, 2014
پی ایم ہاؤس کے گیٹ پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی پے۔ فوٹو: اے ایف پی

انقلاب مارچ کے شرکا ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم پر پارلیمنٹ ہاؤس کے بعد وزیر اعظم ہاؤس کی جانب بھی پیش قدمی کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔


پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم پر انقلاب مارچ میں شامل مردوں اور خواتین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس کے علاوہ کارکنوں نے 3 میں سے 2 دروازوں کے سامنے دھرنا بھی جہاں سے لوگوں کے آنے جانے کا روک دیا گیا ہے۔ گیٹ نمبر ایک اور 2 کے سامنے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی موجودگی کے باعث وزیر اعظم سمیت تمام ارکان اسمبلی اور عملہ ایوان صدر کے راستے سے نکل گیا۔

قومی اسمبلی کے بعد انقلاب مارچ کے کارکن تمام رکاوٹیں عبور کرکے پولیس کا ناکہ توڑ کر پاک سیکریٹریٹ کے مرکزی دروازے پر پہنچ گئے تاہم پولیس نے گیٹ بند کردیا، اس کے علاوہ پولیس نے وزیر اعظم ہاؤس جانے والے تمام داخلی راستے بھی بند کردیئے ہیں جب کہ پاک سیکریٹریٹ کے سامنے پاک فوج اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جنہوں نے ایک سیکریٹریٹ کے ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا جب کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں