امریکا: کم وقت میں زیادہ ٹوتھ پِکس توڑنے کا ریکارڈ

ڈیوڈ رش نے صرف ایک منٹ میں 84 ٹوتھ پِکس توڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا


ویب ڈیسک May 19, 2026

امریکا کے سیریل ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے کم وقت میں زیادہ ٹوتھ پِکس توڑنے کا ایک اور دلچسپ گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

300 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے ڈیوڈ رش نے یہ ریکارڈ ڈزنی کروز کے دوران بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے انہوں نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹوتھ پِکس توڑنے کا چیلنج قبول کیا اور کروز شپ پر ایک لمبی میز پر 100 ڈائمنڈ کٹ ٹوتھ پِکس سجائیں اور برق رفتاری سے انہیں توڑنا شروع کر دیا۔

ڈیوڈ رش نے صرف ایک منٹ میں 84 ٹوتھ پِکس توڑ ڈالیں اور یوں 2020 میں امریکی شہری ہیریسن نسوینڈر کے 58 ٹوتھ پِکس کے ریکارڈ کو آسانی سے پیچھے چھوڑ دیا۔