بھاری یا چکنائی سے بھرپور کھانے کے بعد سستی، نیند یا غنودگی محسوس ہونا ایک عام کیفیت ہے، جسے ماہرین ’’فوڈ کوما‘‘ قرار دیتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق جب انسان زیادہ مقدار میں کاربوہائیڈریٹس یا چکنائی والی غذا کھاتا ہے تو جسم زیادہ خون ہاضمے کے عمل کی جانب منتقل کرتا ہے، جس کے باعث دماغی سرگرمی وقتی طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے سے پہلے سلاد یا فائبر سے بھرپور سبزیوں کا استعمال اس کیفیت سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔
سلاد معدے میں ہاضمے کے عمل کو متوازن رکھتا ہے، بلڈ شوگر کو اچانک بڑھنے سے روکتا ہے اور جسمانی توانائی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
گاجر، کھیرا، شملہ مرچ اور دیگر فائبر سے بھرپور سبزیاں کھانے سے پہلے استعمال کرنا نہ صرف فوڈ کوما سے بچا سکتا ہے بلکہ وزن، کولیسٹرول اور مجموعی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔