عالمی میڈیا کی نظریں پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر

مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کا خدشہ بدستور موجود ہے جس سے بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہوسکتا ہے، دی گارڈین


ویب ڈیسک August 20, 2014
ہو سکتا ہے وزیراعظم نواز شریف اپنا سیاسی کیرئیر بچانے کے لئےفوج پر انحصار کریں، ٹیلی گراف فوٹو: آئی این پی

انقلاب اور آزادی مارچ کے باعث ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی کے باعث پوری دنیا کی نظریں پاکستانی سیاسی منظر نامے پر لگی ہوئی ہیں جس میں عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں داخلے کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کا خدشہ بدستور موجود ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایٹمی صلاحیت کے مالک پاکستان میں غیر مستحکم سیاسی صورتحال کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکن ریڈ زون ایریا میں داخل ہو چکے ہیں جب کہ حکومت ان دونوں پارٹیوں سے اب تک مذاکرات کرنے میں ناکام ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین اور ٹیلی گراف لکھتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف نے کمزور پڑتے ہوئے مظاہرین کو ریڈ زون ایریا میں داخل ہونے کی اجازت تو دے دی ہے لیکن ان مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کا خدشہ بدستور موجود ہے جس سے بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہوسکتا ہے۔ ہو سکتا ہے وزیراعظم نواز شریف اپنا سیاسی کیرئیر بچانے کے لئےفوج پر انحصار کریں۔

بھارتی میڈیا بھی پاکستان کی صورتحال میں کافی دلچسپی لے رہا ہے۔ بھارتی اخبارات لکھتے ہیں کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے لوگ ہاتھوں میں خاردار تاریں کاٹنے کے کٹر لئے اسلام آباد کے انتہائی حساس علاقے میں داخل ہو چکے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے آزادی مارچ کا آخری حربہ استعمال کیا جا چکا ہے لہذا اب دیکھنا ہے کہ اسلام آباد کی قسمت کا کیا فیصلہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے ہم پاکستان میں جمہوریت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔،سیاسی ادارے ہی تنازعات کو حل کریں جب کہ امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان کی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں اورفریقین کومعاملات مذاکرات کےذریعےحل کرنے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں