ہاتھی کی لمبی سونڈھ رکھتی ہے سونگھنے کی سب سے زیادہ صلاحیت

ہاتھی انسان کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ سونگھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تحقیق


ویب ڈیسک August 20, 2014
ہاتھی سونگھنے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھتا ہے، تحقیق فوٹو فائل

عام طور پر تاثر یہ ہے کہ کتا سونگھنے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھتا ہے تاہم جدید تحقیق نے اس تصور کو غلط قرار دیتے ہوئے ہاتھی کی لمبی سونڈھ کو سونگھنے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھنی والی ناک قراردے دیا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹوکیو میں ہونےوالی تحقیق میں کہا گیا ہے ہاتھی انسان کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ سونگھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تحقیق میں شامل پروفیسر یوشیٹو نیمورا کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لئے ہاتھی کے علاوہ 13 دیگر جانوروں کے جینز کا مطالعہ کیا گیا اورتحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ہاتھی میں سونگھنے والے جینز کتے کےمقابلے میں بھی دوگنا زیادہ ہوتے ہیں، اس سے یہ بات تو ثابت ہوگئی کہ ہاتھی کی لبمی سونڈھ بڑے کام کی ہے جسے وہ نہ صرف کھانے پینے کے لیے استعمال کرتا ہے بلکہ خطروں سے بھی آگاہ رہتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہاتھی میں سونگھنے والے جینز اتنے حساس ہوتے ہیں کہ وہ تقریباَ ایک جیسی خوشبو میں بھی فرق کر سکتا ہے جبکہ انسانی کے پاس یہ صلاحیت نہیں ہوتی، ہاتھی کی یہ صلاحیت اپنے ماحول کو سمجھنے میں بھی مدد گار ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں