پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے فروغ کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ مارگلہ ہیوی انڈسٹریز اور جولٹا الیکٹرک کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبے پر دستخط کر دیے گئے۔
معاہدے پر جولٹا الیکٹرک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد اور مارگلہ ہیوی انڈسٹریز کے سی ای او احسن ندیم نے دستخط کیے۔ اس موقع پر جولٹا الیکٹرک کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہزیب امجد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
مشترکہ منصوبے کے تحت الیکٹرک گاڑیاں پاکستان بھر میں سرکاری اداروں، کارپوریٹ سیکٹر اور نجی صارفین کو فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں جدید “سواپیبل بیٹری ایکو سسٹم” کی ترقی پر بھی کام کیا جائے گا۔
دو اور تین ویلر الیکٹرک گاڑیوں کے بعد یہ مشترکہ منصوبہ 4 ویلر الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا بھی آغاز کرے گا۔