امریکا: خوش قسمت شہری نے سالگرہ کی مدد سے ہزاروں ڈالر جیت لیے

شہری نے یہ نمبرز اسی سال اپنی اصل سالگرہ کے دن سے کھیلنا شروع کیے تھے


ویب ڈیسک May 20, 2026

امریکا میں ایک شخص نے اپنی سالگرہ کے ہندسوں کو استعمال کرتے ہوئے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

ریاست اوہائیو کے شہر ایکرون کے رہائشی انتھونی نے لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ اُس نے 8 مئی کی شام ہونے والی پِک فائیو قرعہ اندازی کے لیے اپنی سالگرہ کے ہندسے 8-5-5-2-3 استعمال کیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اُس نے یہ نمبرز اسی سال اپنی اصل سالگرہ کے دن سے کھیلنا شروع کیے تھے۔

8 مئی کی قرعہ اندازی میں قسمت نے ساتھ دیا اور اُس کے تمام نمبر میچ ہوگئے، جس پر اُسے 25 ہزار ڈالر کا انعام ملا۔

انتھونی کا کہنا ہے کہ وہ یہ ساری رقم بینک میں جمع کروائے گا۔