نوازشریف کے استعفیٰ کے بعد ہی مذاکرات ہوسکتے ہیں عمران خان

ہمیں صرف سپریم کورٹ ہی انصاف دے سکتی ہے اور اس کا ہی فیصلہ تسلیم کریں گے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک August 20, 2014
مینڈیٹ چوری کا احتساب نوازشریف کے استعفے کے بغیر ممکن نہیں،عمران خان، فوٹو:فائل

PESHAWAR: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سے بات چیت کا سوچ رہے ہیں لیکن نوازشریف کا استعفیٰ پہلا ایجنڈا ہے اس کے بعد ہی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے الیکشن میں دھاندلی کرائی جس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں،دھاندلی کرنے والوں کو سزا اور شفاف انتخابات میں ہماری جیت ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو بدلیں، عوام نے جمہوریت سے امیدیں لگائیں لیکن ملک کو بیرونی طاقتوں کا غلام بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے حسنی مبارک ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ ہم صرف انصاف چاہتے ہیں لیکن نوازشریف نے انصاف نے تمام دروازے بند کردیئے،نوازشریف کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا، ہمیں صرف سپریم کورٹ ہی انصاف دے سکتی ہے اور اس کا ہی فیصلہ تسلیم کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کا احتساب نوازشریف کے استعفے کے بغیر ممکن نہیں، حکومت سے بات چیت کا سوچ رہے ہیں لیکن اس کے لیے نوازشریف کا استعفیٰ پہلا ایجنڈا ہے اور اس کے بغیر مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔