ایسی جمہوریت عزیز نہیں جس میں 14 افراد کو دن دیہاڑے قتل کردیا جائے چوہدری شجاعت

پانی سر سے گزرنے کے بعد حکومتی وفد مذاکرات کے لئے آیا ہے، صدر مسلم لیگ (ق)


ویب ڈیسک August 20, 2014
پانی سر سے گزرنے کے بعد حکومتی وفد مذاکرات کے لئے آیا ہے، صدر مسلم لیگ (ق) فوٹو؛ فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ایسی جمہوریت عزیز نہیں جس میں 14 افراد کو دن دیہاڑے قتل کردیا جائے۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن نے انقلاب مارچ کی بنیاد رکھی اور جہاں سے بات شروع ہوئی وہیں ختم ہوگی، اس طرح کی جمہوریت عزیز نہیں جس میں 14 افراد کو دن دیہاڑے قتل کردیا جائے اور مقدمہ بھی درج نہ ہو۔ ان کا کہنا تھاکہ پانی سر سے گزر چکا ہے اور اب حکمراں وفد مذاکرات کے لئے آیا ہے۔

اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت کی سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین نے جن افراد کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا انہیں ہی مذاکرات کے لئے بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔