رشوت خوری، بدعنوانی اور سنگین جرائم میں پیش پیش بھارتی فوج کا گھناؤنا کردار بے نقاب

بدعنوانیوں کے باعث بھارتی افواج  شدید اندرونی خلفشار اور تقسیم کا شکار ہو چکی ہے


ویب ڈیسک May 21, 2026

بھارت کے اپنے جریدے ہندوستان ٹائمز نے سیاست زدہ بھارتی فوج میں بدعنوانی اور ناپاک کردار کا پردہ چاک کر دیا 

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے کولکتہ میں آرمی آرڈننس کور کے کرنل کو50لاکھ روپے رشوت کے کیس میں گرفتار کر  لیا۔

بھارتی فوجی افسر کرنل ہمانشو بالی آرمی آرڈننس کور ایسٹرن کمانڈ  کولکتہ میں تعینات تھا جس نے کانپور کی کمپنی سے رشوت لی، بھارتی کرنل ہمانشو بالی کو کولکتہ سے انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت حراست میں لے کرمزید تفتیش کیلئے دہلی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بھارتی کرنل بالی اور دیگر افسران نے ملی بھگت سے متعدد ٹینڈز بھاری رشوت کیلئے دئیے۔

ماہرین کے مطابق بھارتی افواج میں کرپشن بلخصوص بھارتی فضائیہ کے بڑھتے حادثات محض تکنیکی مسائل نہیں  بلکہ بدعنوانی اورانتظامی ناکامیوں  کا واضح ثبوت ہیں۔