کراچی:
شہر قائد کے علاقے لانڈھی گل احمد مصالحے والی گلی میں ایک افسوسناک اور پراسرار واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر کے اندر مبینہ طور پر زہریلی چیز پینے سے ایک نوجوان خاتون جاں بحق ہو گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق 20 سالہ خاتون شہنیلا کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش بعد ازاں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔