2026 میں گوگل سرچ میں لکھے جانے والے غلط لفظ کونسے ہیں؟

ویب سائٹ Unscramblerer.com نے رواں برس یکم جنوری سے 18 مئی تک کے گوگل سرچ ڈیٹا کا تجزیہ کیا


ویب ڈیسک May 22, 2026

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے سرچ ڈیٹا کے تجزیے رواں برس کے ابتدائی پانچ مہینوں میں امریکا میں سب سے زیادہ غلط لکھے جانے والے الفاظ بتا دیے گئے۔

ویب سائٹ Unscramblerer.com نے رواں برس یکم جنوری سے 18 مئی تک کے گوگل سرچ ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

محققین نے ’ہاؤ ڈو یو اسپیل‘ اور ’ہاؤ ٹو اسپیل‘ کے گوگل ٹرینڈ کے سرچ ڈیٹا کو استعمال کیا اور پھر مارکیٹنگ اور ایس ای او پلیٹ فارم Ahrefs کا استعمال کیا تاکہ ہر انکوائری کی تعداد جانی جا سکے۔

تجزیے میں معلوم ہوا کہ غلط املا لکھ کر سب سے زیادہ ڈھونڈا جانے والا لفظ بوگی (bougie) تھا جس کے فہرست میں بعد فیورٹ (favorite)، تھرو (through)، بزنس (business)، ٹومارو (tomorrow)،بی کاز (because)، ڈیفینیٹلی (definitely)، بیوٹی فل (beautiful)، نِیس (niece) اور سیپریٹ (separate) شامل تھے۔

محققین نے امریکا کی ہر ریاست میں سب سے زیادہ غلط لکھے جانے والے لفظ کی تلاش بھی کی جس سے معلوم ہوا کہ فلوریڈا میں اسکول، کولوراڈو میں کلر، منیوسوٹا میں یوکولےلے، اوریگون میں ڈائمنڈ اور ٹیکساس میں ری سائیکل شامل تھے۔