امریکا: بے صبری نے ہزاروں ڈالر کا انعام جتوا دیا

امریکی شہری نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا


ویب ڈیسک May 24, 2026

امریکا کے ایک اسٹور میں طویل قطار نے ایک شخص کی قسمت چمکا دی۔

ریاست میری لینڈ کی سینٹ میریز کاؤنٹی کے رہائشی نے بتایا کہ وہ کیلیفورنیا شہر کی تھری ناچ روڈ پر واقع ایک اسٹور میں گیم کھیلنے گیا تھا لیکن گیم کھیلنے کے لیے موجود لگی لمبی قطار دیکھ کر اُس کا صبر جواب دے گیا۔

انتظار سے تنگ آکر اُس نے کاؤنٹر سے 5 ڈالر والے چار 20 ایکس اسکریچ آف ٹکٹ خرید لیے۔

انہی میں سے ایک ٹکٹ نے اُس کی زندگی بدل دی اور اس کو 50 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ جتوا دیا۔

خوش نصیب شخص کا کہنا ہے کہ اس انعامی رقم سے وہ اپنے گھر کا قرض ادا کرے گا۔ ساتھ ہی اُس نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی لاٹری کھیلتا رہے گا۔