مضبوط قانون اور حکمرانوں کو اس کے تابع دیکھنا چاہتے ہیں طاہرالقادری

ایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب انقلاب مارچ کے شرکا کو بھی کنٹینرز لگا کر محصور کرلیا گیا، سربراہ عوامی تحریک


ویب ڈیسک August 20, 2014
ظالم اور جابر حکمرانوں سے نجات کے لئے اسلام آباد آئے ہیں، طاہرالقادری فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ حقیقی جمہوریت کو بحال کرنے کے لئے ہے جب کہ میں ملک میں مضبوط قانون و جمہوریت اور حکمرانوں کو اس کے تابع دیکھنا چاہتا ہوں۔


ڈی چوک پر انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکمران طاقت اور اقتدار کے نشے میں مدہوش ہیں جبکہ قانون اور جمہوریت ان کے سامنے کمزور ہوگئی ہے، ظالم اور جابر حکمرانوں سے نجات کے لئے اسلام آباد آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی اموات کا انصاف لینے پارلیمنٹ ہاؤس آئے جب کہ آئین اور جمہوریت سے انصاف کی بھیک مانگتے ہیں۔


سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم جمہوریت کے ثمرات سے کیوں محروم ہے جبکہ امریکا، برطانیہ اور مغربی ممالک کے عوام جمہوریت سے استفادہ کر رہے ہیں، ملک میں عوام جانوروں سے بد تر زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انقلاب مارچ کے شرکا کو ماڈل ٹاؤن کی طرح محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور کنٹینرز لگا کر کھانا لانے سے بھی روکا جارہا ہے، ایک طرف حکومت اس طرح کا طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ دوسری جانب وہ مذاکرات کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔