کوئٹہ:
چمن میں جعفر ایکسپریس کے گزرتے وقت پھاٹک کے قریب زوردار دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز شہر بھر میں سنی گئی جبکہ قرب و جوار میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
سول اسپتال ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق چمن پھاٹک دھماکے میں 15افراد زخمی جبکہ 8 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس ٹرین گزرتے وقت ہوا ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگی ہوئی ہے، فائر بریگئیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
معاون خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ واقعے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں، جیسے ہی مزید تفصیلات ملیں گی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم عوام سے اپیل ہے وقوعہ جائے کے قریب جمع نہ ہوں۔