نئی پاکستانی ایئر لائن ساؤتھ ایئر آج سے ٹیسٹ فلائٹ کا آغاز کرے گی۔
ساؤتھ ایئر کی ٹیسٹ فلائٹ آج کراچی سے گوادر اور بعد ازاں کوئٹہ پہنچے گی، ساؤتھ ایئر اپنی پروازوں کے لیے اے ٹی آر ساختہ طیارے استعمال کرے گی۔
ایئر لائن نے سول ایوی ایشن سے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹی پی آر آئی لائسنس حاصل کیا ہے۔
ساؤتھ ایئر نے ملکی ریجنل ہوائی اڈوں کوایک دوسرے سے منسلک کرنے اور مسافروں کی سہولت کے لیے اعلان کر رکھا ہے۔
ساؤتھ ایئر ملتان، گوادر، تربت کوئٹہ، کراچی سکھر رحیم یار خان ایئر پورٹس پر پروازیں چلائے گی۔
ایئر لائن انتظامیہ نے سول ایوی ایشن سے آر پی ٹی لائسنس کی درخواست بھی جمع کرائی ہے۔