لاہور میں شدید گرمی، عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟

آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں


ویب ڈیسک May 26, 2026

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے جبکہ آج شام کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سے ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں، جس کے سبب درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے  مطابق عید الضحیٰ کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔