شاہ رخ خان کے گھر والی سڑک بند رکھنے پر شکایت تحقیقات کا آغاز

باندرا میں کنگ خان کے بنگلہ ’’منت ‘‘ والی سڑک ماؤنٹ میری چرچ جانے کا مختصر راستہ ہے، بند ہونے پر لوگوں کو۔۔۔، شکایت


Showbiz Desk August 21, 2014
پچھلے سال بھی میلے کے دوران ہنگامہ ہونے پر سڑک کو کھولا گیا پھر بند کردی گئی، یہ شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے، واچ ڈاگ فاؤنڈیشن فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے کنگ خان اداکار شاہ رخ خان کے بنگلہ ''منت '' کو جانے والی سڑک پر عوام کی رسائی نہ ہونے پر واچ ڈاگ فاؤنڈیشن نے ممبئی کے میونسپل کمشنر سترام کنتے کو ایک شکایت بھیجی ہے جس پر اب میونسپل باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس سڑک پر عام لوگوں کی رسائی نہ ہونے کی شکایت پر تفتیش کریں گے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بنگلہ ''منت '' سے ملحق سڑک ماؤنٹ میری چرچ کو جانے کے لیے ایک مختصر رستہ ہے لیکن یہ رستہ پچھلے 3 سال سے عوام کے لیے بند ہے۔ شاید یہ اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بنگلہ اور ماؤنٹ میری چرچ کے درمیان واقع یہ سڑک بظاہر تو کنگ خان کی حفاظت کے لیے عام لوگوں کے لیے بند کی گئی ہے مگر اس سے چرچ کے سالانہ باندرا میلے کے لیے جانے والے ہزاروں افراد کے لیے تکلیف کا باعث ہے۔

پچھلے سال بھی میلے کے شرکاء کے احتجاج کے باعث باندرا میلے کے تیسرے دن اس سڑک کو کھول دیا گیا تھا مگر اس کے فوراً بعد ہی اسے دوبارہ بند کردیا گیا تھا۔ واچ ڈاگ فاؤنڈیشن کے ایک رکن نکولس المیدا نے بتایا ''ہم نے حال ہی میں اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ اور بمبے میونسپل کارپوریشن کمشنر کو درخواست دی ہے' کمشنر نے اس بابت تازہ انکوائری کا کہا اور ایک رپورٹ اب انھیں بھیج دی گئی ہے''۔ سڑک بند ہونے پر بہت سے لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے، یہ غیر قانونی ہے کہ آپ لوگوں کو ان کا رستہ لینے سے روک دیں۔ گزشتہ برس یہ سڑک عوام کے لیے کھول دی گئی تھی اور ہمیں یقین دلایا گیا تھا کہ یہ سڑک اب کھلی رہے گی مگر اسے پھر دوبارہ بند کر دیا گیا۔ نکولس نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان کی سکیورٹی نے عوام کو اپنا رستہ لینے سے روک رکھا ہے۔

'' منت '' بنگلہ پر تعینات گارڈز نے لوگوں کو چرچ جانے کے لیے یہ مختصر رستہ اپنانے سے روک رکھا ہے اور ان کی سکیورٹی وین بھی وہیں پر پارک کی گئی ہے۔ جب اس سلسلہ میں بمبے میونسپل کارپوریشن زون تھری کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر پرشانت ستپال سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمشنر نے انھیں اس معاملے میں انکوائری کرنے کا حکم دیا جس پر انھیں ایک رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔ تاہم اداکار کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی ونیٹی وین ان کے بنگلہ کی ملکیت میں ہی جگہ پر کھڑی ہے نہ کہ سڑک پر۔ ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کو بند رکھنا پولیس کا فیصلہ ہے نہ کہ شاہ رخ خان کا کیونکہ سڑک بہت تنگ ہے اور پولیس حکام کسی بھی قسم کا ہنگامہ نہیں چاہتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں