ملک کی سیاسی صورتحال کے باعث سری لنکا کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

سری لنکن صدر کا دورہ پاکستانی حکومت کے مشورے پر ملتوی کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم


ویب ڈیسک August 21, 2014
مہندا راجا پکسے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 22 اگست کو پاکستان کے سرکاری دورے پر آنے والے تھے۔ فوٹو: فائل

ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث سری لنکا کے صدر مہندا راجا پکسے نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ مہندا راجا پکسے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 22 اگست کو پاکستان کے سرکاری دورے پر آنے والے تھے تاہم اب انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے صدر نے اپنا دورہ منسوخ نہیں ملتوی کیا ہے کیوں کہ حکومت پاکستان نے ہی سری لنکن حکومت کو ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث دورہ ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 14 اگست کو لاہور سے شروع ہونے والے آزادی اور انقلاب مارچ کے بعد اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر دھرنے سے ملک کی سیاسی صورتحال کشیدہ صورت اختیار کر گئی ہے اور دونوں جماعتوں کی جانب سے مطالبات میں وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ سرفہرست ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |