مگرمچھ 57 سالہ شخص کو نگل گیا اہلیہ دیکھتی رہ گئی
واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران رات گئے 4.5 میٹر لمبے اس مگر مچھ کو مار کر نعش برآمد کر لی۔
آسٹریلیا میں اڈیلیڈا دریا کے کنارے بھورے سر والے بڑے مگرمچھ نے ایک شخص کو مار دیا۔
آسٹریلوی شہر ڈارون سے 60 کلومیٹر دور اس غیر معمولی مگرمچھ نے57 سالہ شخص کو اس کی اہلیہ کے سامنے پانی کے اندر کھینچ لیا اور وہ کچھ نہ کر سکی۔ اس موقع پر موجود سیاحت کے ایک ماہر کا کہنا تھا کہ ایسا مگر مچھ 10 لاکھ میں سے ایک ہوتا ہے، جس نے مذکورہ شخص کو ماہی گیری کے لیے مقررہ لائن کو عبور کرنے پر اپنی گرفت میں لیا۔
واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران رات گئے 4.5 میٹر لمبے اس مگر مچھ کو مار کر نعش برآمد کر لی۔ یہ منظر دیکھ کر مذکورہ شخص کی اہلیہ ہوش کھو بیٹھی، جسے پیرامیڈکس نے طبی امداد باہم پہنچائی۔
واضح رہے کہ دریائے اڈیلیڈا سیاحوں کی محبوب ترین جگہ ہے، جہاں وہ گوشت کا ٹکڑا دکھا کر مگرمچھوں کے کودنے کا لطف اٹھاتے ہیں۔