اپنے بچاؤ کے لیے مُکا مارنے کے صحیح طریقے

گھونسا مارنے کی مکمل تیاری کے بعد اپنا وزن پیروں پر ڈالیں

صحیح مکہ مارنے کے لئے آپ کا بایاں ہاتھ بائیں کندھے سے 4 سے 6 انچ دور ہونا چاہیے، انگلیاں ہتھیلی کی طرف مڑی ہوں۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
گلی محلے میں ہونے والی لڑائی ہو یا رنگ میں باکسنگ کا مقابلہ گھونسے کے استعمال نہایت سوچ سمجھ کر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔


کیوں کہ یہی وہ ہتھیار ہے، جو آپ کو مخالف پر برتری دلوائے گا۔ یہاں ہم آپ کو باکسنگ کے مقابلہ میں گھونسے کے استعمال کا درست طریقہ بتاتے ہیں۔ ہاتھ: آپ کا بایاں ہاتھ بائیں کندھے سے 4 سے 6 انچ دور ہونا چاہیے، انگلیاں ہتھیلی کی طرف مڑی ہوں۔ دایاں ہاتھ دائیں کان کے قریب ہونا چاہیے۔ پاؤں: دونوں پاؤں کے درمیان فرق کندھوں کے برابر ہونا چاہیے۔ کہنیاں: کہنیاں مڑی ہوں، اس سے آپ کے کولہے نیچے جھکے جائیں گے اور آپ گھونسا مارنے کے لیے تیار ہوں گے۔

جسم کا درمیانی حصہ: جسم کے درمیانی حصے کو کبھی بھی سخت مت کریں بلکہ ڈھیلا رکھیں، اس سے آپ جلد تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوں گے۔ کولہے: مقابلے کے وقت دایاں کولہا پیچھے رکھیں اور جب آپ گھونسے کے لیے آگے بڑھیں تو کولہوں کو بھی ساتھ گھومنا چاہیے۔ گھونسا مارنے کی مکمل تیاری کے بعد اپنا وزن پیروں پر ڈالیں، دائیں کولہے اور کندھے کو ٹانگوں سے ملنے والی طاقت کے ذریعے اپنے ہدف کی طرف لیجائیں اور دائیں بازو کا گھونسے ہدف میں پیوست کر دیں۔
Load Next Story