افغان طالبان رجیم کوعالمی سطح پرشدید سبکی، یورپی پارلیمنٹ میں جرائم بےنقاب

افغانستان میں من گھڑت قوانین اور متعدد دہشتگرد گروہوں کی موجودگی علاقائی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے


ویب ڈیسک May 28, 2026

 طالبان رجیم کو عالمی سطح پر بیک وقت انسانی حقوق کی پامالی، دہشتگردی اور معاشی بحران کے حوالے سے تنقید کا سامنا ہے. 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی حالیہ قرارداد نے 480 حمایتی ووٹ حاصل کر کے طالبان کی انتہاپسند پالیسیوں کو یکسر مسترد کر دیا۔

قابض طالبان رجیم کےجابرانہ اورآمرانہ طرزحکمرانی انسانی حقوق کی آزادیوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا.

پورپی پارلیمنٹ کی جانب سےجاری اعلامیہ کےمطابق ارکان پارلیمنٹ نےطالبان رجیم کےعدالتی وفوجداری نظام کوخواتین کےمنظم استحصال،غلامی اورصنفی امتیاز پرمبنی قراردیا۔

یورپی پارلیمنٹ نے کہا کہ طالبان رجیم عوامی سزاؤں،پھانسیوں اوردیگرسخت اقدامات  فوری طورپرروکےاورفوجداری ضابطہ منسوخ کرے۔ یورپی اداروں اوررکن ممالک سےمطالبہ کیاگیاکہ طالبان رجیم کوتسلیم نہ کیاجائےاورتعلقات معمول پرنہ لائے جائیں۔