معاہدہ نہ ہوا تو ہم ایران پر حملے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہیں، امریکی وزیر دفاع

ہماری صلاحیت اور اہلیت اب کہیں زیادہ ہے، پیٹ ہیگستھ


ویب ڈیسک May 30, 2026

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو امریکا دوبارہ حملے کرنے کیلئے تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکا ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر نے سنگاپور میں دفاعی رہنماؤں، فوجیوں اور سفارت کاروں کے لیے ایشیا کے سب سے بڑے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ حملے شروع کریں گے اور ہماری صلاحیت اور اہلیت اب کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اسلحے کے ذخیرے پوری دنیا سے کہیں زیادہ ہیں، اس لیے ہم [دوبارہ حملے کرنے کیلئے] بہت اچھی جگہ پر ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تنازعات میں مصروف ہونے کے باوجود ایشیا پیسیفک خطے سے منہ نہیں موڑا ہے۔