یوکرین میں باغیوں اور سرکاری فورسز میں شدید لڑائی جاری 17 افراد ہلاک

لوگانسک کے شہری لڑائی سے بچنے کیلیے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی کر رہے تھے کہ باغیوں نے مارٹر گولہ۔۔۔


APP/AFP August 21, 2014
لوگانسک کے شہری لڑائی سے بچنے کیلیے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی کر رہے تھے کہ باغیوں نے مارٹر گولہ داغ دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ شہر لوگانسک کے مرکز میں لڑائی جاری ہے جبکہ شہر سے نقل مکانی کی کوشش کرنے والے 17 عام شہریوں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔

کیف حکومت کے مطابق ان عام شہریوں کا ایک قافلہ حملے کا نشانہ اس وقت بنا، جب یہ افراد لوگانسک شہر میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید لڑائی سے بچنے کیلیے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام کی جانب منتقل ہو رہے تھے، حکومتی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ قافلہ باغیوں کی جانب سے چلائے جانیوالے مارٹر گولے کا نشانہ بنا، جبکہ روس نواز علیحدگی پسند اس حکومتی الزام کی تردید کرتے ہیں۔

باغیوں کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز نے اس قافلے کو نشانہ بنا کر ان پر الزام عائد کیا، ایک ایسے موقع پر جب حکومتی فورسز نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کا سخت محاصرہ کر لیا ہے، ان علاقوں میں ضرورت زندگی کی اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

کیف فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ باغیوں کے زیر قبضہ دوسرے سب سے اہم شہر کے مرکز تک پہنچ چکی ہے اور اب وہاں گلی گلی لڑائی جاری ہے، اس سے قبل لوگانسک شہر کے نواح میں ایک ضلع کو آزاد کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، اگر کیف فورسز کے اس دعوے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ یوکرینی حکومت کی ایک بہت بڑی کامیابی ہو گی، واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں رواں برس اپریل سے اب تک باغیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں میں 2100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں