چترال:
چترال اپر نے چترال لوئر کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر کمانڈر پشاور کور جونیئر پولو کپ 2026 جیت لیا۔
چترال میں دونوں ٹیموں کے درمیان کمانڈر پشاور کور جونیئر پولو کپ 2026 کے دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل مقابلے کا انعقاد ہوا۔
مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد پولو کے روایتی کھیل سے لطف اندوز ہوئی اور کھلاڑیوں کی بھر پور انداز میں حوصلہ افزائی کی۔ عبداللہ رضا فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی، کور کمانڈر پشاور نے کھلاڑيوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ چترال کے عوام امن کے داعی ہیں۔
کمانڈر پشاور کور جونیئر پولو کپ 2026 کے کامیاب انعقاد پر چترال کے عوام نے پاک فوج، ایف سی کے پی نارتھ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔