سپریم جوڈیشل کونسل نے پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت خارج کردی

سابق سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے شکایت ارسال کی تھی، کونسل نے عمر ایوب کو بذریعہ خط آگاہ کردیا


کورٹ رپورٹر June 01, 2026

اسلام آباد:

سپریم جوڈیشل کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف شکایت مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف شکایت سابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے بھیجی تھی جس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت مسترد ہونے کے بارے میں عمر ایوب کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔

خط کے متن میں عمر ایوب کو مخاطب کیا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کا 11 فروری 2026ء کے اجلاس میں جائزہ لیا، غور کرنے کے بعد آپ کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت مسترد کی جاتی ہے۔