انقلاب اورآزادی مارچ سے معیشت کو 400 ارب روپے کا نقصان پہنچا حکومت

دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے،آئین سے انحراف بغاوت ہے، حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب

دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے،آئین سے انحراف بغاوت ہے، حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب فوٹو: فائل

عوامی تحریک کے انقلاب اور تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے قومی معیشت کو 400 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔


وفاقی حکومت نے ملک میں ممکنہ بغاوت کیخلاف دائر درخواستوں کے تحریری جواب میں سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج اور دھرنے کے باعث قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ آئی ایم ایف کے وفد نے مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے جب کہ بین الاقوامی محاذ پر اس وقت دھچکہ لگا جب سری لنکا کے صدر نے جمعرات سے شیڈول دورہ منسوخ کردیا۔ حکومت نے تحریری جواب میں آئین کے آرٹیکل پانچ کا خصوصی حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور آئین سے انحراف آئین سے بغاوت کے مترادف ہے۔

حکومت آئین وقانون کی بالادستی پرکوئی سمجھو تہ نہیں کرے گی اور نہ ہی دھمکیوں سے مرعوب ہوگی،کسی کو ملک کی سلامتی سے اور خود مختاری کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے انقلاب اور آزادی مارچ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے لیکن احتجاج کے قائدین کو قطعاً کوئی پرواہ نہیں۔جواب میں کہا گیا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کا وعدہ کیا تھا لیکن وعدے کی پاسداری نہیںکی ۔
Load Next Story