نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کر سکتے امریکی محکمہ خارجہ

منتخب وزیر اعظم سے غیر آئینی طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا، امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک August 21, 2014
پاکستان کی موجودہ صورت حال کو تشویشناک قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اس وقت سیاسی مذاکرات کے لئے کافی گنجائش موجود ہے، محکمہ خارجہ فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منتخب وزیر اعظم سے غیر آئینی طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا اور امریکا پاکستان میں کسی غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکا پاکستان میں آئینی اور انتخابی عمل کی حمایت کرتا ہے، نواز شریف انتخابات کے ذریعے 5 سال کے لئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں اس لئے ان سے غیر آئینی طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ جمہوریت کے فروغ کے لئے کام کررہا ہے اور پاکستان میں جمہوری عمل کی تقلید ہونی چاہئے۔

محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کی صورتحال پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان کی موجودہ صورت حال کو تشویشناک قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اس وقت سیاسی مذاکرات کے لئے کافی گنجائش موجود ہے اس لئے تمام فریقین کو تشدد سے گریز کرتے ہوئے پرامن رہنا چاہئے۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما سراج الدین حقانی سے متعلق معلومات دینے پر انعام کی رقم بڑھا کر ایک کروڑ ڈالر کرنے جبکہ دیگر 4 رہنماؤں عزیز حقانی، یحیٰ حقانی، خالد رحمان حقانی اور عبد الرؤف ذاکر سے متعلق معلومات دینے پر 50، 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں