حصص مارکیٹ اتارچڑھائوکے بعدمثبت زون میں آگئی
6پوائنٹس ریکور،35فیصدشیئرپرائسز،مارکیٹ سرمائے میںڈھائی ارب کااضافہ
این آراوکیس کی سماعت، عدالت عالیہ کی جانب سے وزیراعظم کوطلب کیے جانے کی خبروں اور پارلیمنٹ میں توہین عدالت کے قانون میں ترمیم کے بعد محاذ آرائی کے خدشات کے پیش نظر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی غیریقینی تاثر قائم رہا جسکی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں انتہائی محدود رہیں اور مارکیٹ دبائو کی زد میں رہنے کے باوجود مثبت زون میں بند ہوئی۔
محدود پیمانے پر تیزی کی وجہ سے 35.20 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں2 ارب44 کروڑ33 لاکھ81 ہزار 312 روپے کا اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر31 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی14400 کی حد بحال ہوگئی تھی لیکن فروخت کی شدت بڑھنے سے مذکورہ تیزی ایک موقع پر41 پوائنٹس کی مندی میں بھی تبدیل ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں بعض شعبوں میں نچلی قیمتوں پر خریداری سرگرمیوں کے باعث مارکیٹ میں معمولی نوعیت کی تیزی رونما ہوئی جس کے نتیجے میںکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 6.12 پوائنٹس کے اضافے سے14380.46 ہوگیا جبکہ اسکے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس 12.50 پوائنٹس کی کمی سے12486.84 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 21.61 پوائنٹس کی کمی سے24830.56 ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر25 لاکھ80 ہزار190 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
جبکہ مقامی کمپنیوں کی جانب سے15 لاکھ7 ہزار 270 ڈالر، بینکوں و مالیاتی اداروں5 لاکھ5 ہزار725 ، میوچل فنڈز 2 لاکھ90 ہزار548 اور این بی ایف سیز کی جانب سے2 لاکھ76 ہزار 647 ڈالر کے سرمائے کا انخلا کیا گیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 2.33 فیصد کم رہا اور 8 کروڑ6 لاکھ3 ہزار781 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 375 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں132 کے بھائو میں اضافہ 121 کے داموں میں کمی اور 122 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔