پاکستانی وزیر کا بیان اشتعال انگیز اور نا مناسب ہے امریکا
وفاقی وزیر کا بیان ذاتی رائے پر مبنی ہے،حکومتی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ، پاکستان
امریکا نے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلو ر کی جانب سے امریکی پادری کے قاتل کو ایک لاکھ ڈالر دینے کے اعلان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کا بیان اشتعال انگیز اور نا مناسب ہے۔
جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کا بیان ان کی ذاتی رائے پر مبنی ہے اور اس کا حکومتی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے بتایا کہ صدر باراک اوباما اور وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن متنازع فلم کو قابل نفرت اور قابل مذمت قراد دے چکے ہیں۔
اس لیے فلم کے خلاف ہونے والے تشدد کا کوئی جواز نہیں اور امریکا سمجھتا ہے کہ وفاقی وزیر کا اعلان اشتعال انگیز اور نامناسب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے حکمران اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر کی جانب سے پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہین آمیز فلم بنانے والے فلم ساز کو قتل کرنے پر انعام دینے کے اعلان کی مذمت کی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کا بیان ان کی ذاتی رائے پر مبنی ہے اور اس کا حکومتی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔دفترخارجہ نے کہا کہ وزیرریلوے کا بیان پاکستان کی سرکاری پالیسی نہیں۔
ترجمان دفترخارجہ معظم احمد خان نے کہا کہ گستاخانہ فلم کے پروڈیوسرکے سرکی قیمت لگانا وزیرریلوے کا ذاتی بیان ہے۔واضح رہے کہ بلور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جو بھی شخص متنازع فلم ساز کو قتل کرے گا وہ اسے ایک لاکھ ڈالر انعام دیں گے۔