آسٹریلیا نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مارنس لیبوشین اور الیکس کیری 19، 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایڈم زمپا 10 رنز اسکور کر کے آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو بڑے اسکور سے محروم رکھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ابرار احمد اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ تین ونڈے میچز کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے ہرایا تھا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم سیریز اپنے نام کرے گی۔