پاک چین دوستی اسٹریٹجک تعاون، باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات اور طویل عرصے پر مشتمل شراکت داری پر قائم ہے۔
معروف چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے مطابق گزشتہ 75 سال سےعالمی سطح پربدلتے حالات، سیاسی تبدیلیوں اور معاشی اتارچڑھاؤ کے باوجود پاک چین دوستی انتہائی مضبوط ہے، بین الاقوامی تعلقات مفادات سے جڑے ہیں مگر پاک چین دوستی پائیداراعتماد کی ایک منفرد مثال ہے۔
گلوبل ٹائمز کے مطابق تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر چین نے پاکستان کی خود مختاری،علاقائی سالمیت سے متعلق سفارتی حمایت فراہم کی ہے، تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر چین کا ساتھ دیا ہے اوراسے ایک شراکت دار نہیں بلکہ قابل اعتماد دوست سمجھا ہے۔
گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاک چین شراکت داری باہمی احترام، سیاسی بصیرت اورغیر متزلزل حمایت پر قائم ہے، پاک چین تعلقات صرف معاشی فائدے پر نہیں بلکہ ایک گہری اسٹریٹجک اور جذباتی وابستگی پر مبنی ہیں، آزاد خارجہ پالیسی اور تعمیری سفارتکاری کے ذریعے پاکستان ان ابتدائی ممالک میں شامل تھا جس نے چین کو تسلیم کیا۔
گلوبل ٹائمز نے مزید لکھا کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان چینی سرمایہ کاری کی کامیابی اور ملک میں موجود چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے مکمل طورپر پرعزم ہے، مشترکہ معاشی ترقی کے خواب کیلئے پاک چین دوستی اقتصادی میدان میں سی پیک کے ذریعے نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہے، پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر شراکت داری دونوں ممالک اور ایشیا کے استحکام کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور مؤثرملڑی ڈپلومیسی نے چین، امریکہ اور دیگر اہم ممالک کے ساتھ مضبوط اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دیا، عالمی و علاقائی چیلنجز کے باوجود پاکستان ایک ثابت قدم اور قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے، پاکستان اورچین کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ باہمی احترام، مشترکہ ترقی اور آہنی بھائی چارے کی علامت ہیں۔