لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز بھارتی ریاست ہماچل پردیش تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے. فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کوہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز بھارتی ریاست ہما چل پردیش تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Load Next Story