لاہور میں والدہ کو نشہ آور مشروب پلاکر 14سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ قانون کے شکنجے میں آگیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نشتر کالونی پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم سہیل کو گرفتار کیا، ملزم نے بچی کی والدہ کو نشہ آور مشروب پلا کر سلایا، متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج، قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، خواتین اور بچوں کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد، ہراسانی یا استحصال ناقابلِ برداشت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ایسے جرائم پر فوری قانونی کارروائی کو یقینی بناتی ہے، معاشرے میں خواتین اور بچوں کو محفوظ ماحول دینا مشترکہ ذمہ داری ہے۔