آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کی جگہ خالد خٹک تعینات

آفتاب چیمہ کی جگہ ڈی آئی جی خالد خٹک کو آئی جی کی اٖضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک August 21, 2014
آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ نے چھٹیوں کے لئے درخواست دی تھی اور وہ چھٹیون پر ہیں، وفاقی حکومت۔ فوٹو؛ فائل

MIRPUR, AZAD KASHMIR: وفاقی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی خالد خٹک کو آئی جی کی اضافی تعنیات کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی اسلام آباد آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی خالد خٹک کو آئی جی خالد خٹک کو اٖضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفتاب چیمہ نے ہمارے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے سے انکار کیا اس لئے انھیں تبدیل کر دیا گیا۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے خلاف کریک صاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے، آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ نے چھٹیوں کے لئے درخواست دی تھی اور وہ چھٹیون پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |