پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی بندش سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار  

پاکستانی منڈیوں تک رسائی محدود ہونے سے افغان برآمدات بری طرح متاثر اور زرعی شعبہ بحران کا شکار ہے


ویب ڈیسک June 08, 2026

طالبان رجیم کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کے باعث  ٹماٹر،پیاز،تازہ پھل اورسبزیوں کی قیمتیں متاثر ہورہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ افغان طالبان رجیم کی غلط پالیسیوں کی بدولت افغانستان کے کسان اور کاشتکار پریشان ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغان کاشتکار نے فصلوں کی تباہی پر کہا کہ پہلے ٹماٹر کی ایک من کی قیمت 12ہزار افغانی تھی جواب صرف 500 رہ گئی ہے۔

افغان کاشتکار نے کہا کہ افغان طالبان کسانوں کی مشکلات کا حل نکالیں کیونکہ ہم  قیمتوں میں شدید کمی سے پریشانی کا شکار ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستانی منڈیوں تک رسائی محدود ہونے سے افغان برآمدات بری طرح متاثر اور زرعی شعبہ بحران کا شکار ہے۔