بلور کا حکو مت اور پارٹی دبائو کے باوجود بیان واپس لینے سے انکار

مسلمان اور پختون ہونے کے ناطے بیان واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وفاقی وزیر کا جواب


INP September 25, 2012
مسلمان اور پختون ہونے کے ناطے بیان واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وفاقی وزیر کا جواب

وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے گستاخ فلم کے پروڈیوسر کو قتل کرنے کیلیے ایک لاکھ ڈالر انعام کے اعلان پر امریکی حکومت کے شدید ردعمل کے بعد وفاقی حکومت اور پارٹی کے دبائو کے باوجود انعامی رقم کے بارے میںاپنا اعلان واپس لینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلور کی طرف سے گستاخانہ فلم بنانیوالے کو قتل کرنے پر انعام کے اعلان پر امریکی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کے بعد وفاقی حکومت سخت دبائو میں ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کو ٹیلی فون پر بلور کے اس بیان پر اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ بلورسے کہیں کہ وہ اپنا بیان واپس لے لیں۔

ذرائع کے مطابق اے این پی کے ذمے دار رہنمائوں نے اس ساری صورتحال پر وزیر ریلوے کے بڑے بھائیوں ، کے پی کے کے سینئر وزیر بشیر بلور اور سینیٹر الیاس بلور ، کو بھی اعتماد میں لیا ہے اور انھیں بھی کہا گیا ہے کہ وہ غلام احمد بلور سے کہیں کہ وہ اپنا یہ بیان واپس لے لیں۔

جبکہ اے این پی کے لیڈروں نے اسفند یار ولی کی ہدایت پر بلور سے بھی رابطہ کرکے انہیں پارٹی صدر کا پیغام پہنچایا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اپنے مذہب اور عقیدے کے بارے میں مکمل یکسو ہوں ' بطور پاکستانی مسلمان اور پختون ہونے کی وجہ سے بیان واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتابلکہ اس پر پہلے بھی قائم تھا اور آئندہ بھی رہوں گا اور مجھے کسی کی ناراضی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں