ایران نے داعش کے خلاف کارروائی میں مدد کو اپنے اوپرعائد پابندیاں اٹھانے سے مشروط کردیا

داعش کیخلاف کارروائی میں مدد کوتیار ہیں تاہم اس کیلئےمغرب کو ہم پرلگائی گئی پابندیوں کو نرم کرناہوگا،ایرانی وزیرخارجہ


داعش کے خلاف کارروائی میں مدد کرتے ہیں تو مغرب ہم پرلگائی گئی پابندیوں کو بھی نرم کرے،ایرانی وزیرخارجہ۔ فوٹو: فائل

ایران نے کہا ہے کہ وہ عراق کے ایشو کے حل میں عالمی کوششوں میں مدد کو تیار ہے لیکن پہلے مغرب ایران پر لگائی گئی پابندیاں اٹھائے ۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے کہا ہے کہ اگر ایران داعش کے خلاف کارروائی میں عالمی برادری کی مدد کرتا ہے تو مغربی قوتوں کو بھی چاہئے کو ایران پر لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرے۔ انک ا یہ بیان فرانسیسی وزیر خارجہ لارنٹ فیبئس کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایران سمیت خطے کے تمام ممالک داعش خلاف کارروائی میں عالمی کوششوں کا ساتھ دے۔ ۔

دوسری جانب امریکا نے داعش کی دوسرے امریکی صحافی کو قتل کی دھمکی کے باوجود ایک بار پھر ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کردیئے ہیں، تازہ حملوں میں امریکی طیاروں اور ڈرونز نے کرد اور عراقی فوجوں کو فضائی مدد دینے کے لیئے موصل میں بمباری کی۔

واضح رہے کہ دوروز قبل داعش نے ویڈیو جاری کی تھی جس میں امریکی صحافی جیمز فولے کو قتل کرتے دکھایا گیا تھا اور ساتھ ہی دھمکی دی تھی کہ اگر امریکا نے حملے حملے جاری رکھے تو وہ دوسرے یرغمال بنائے گے امریکی صحافی کو بھی قتل کردیں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں