گستاخانہ فلمممبئی ہائیکورٹ میں یوٹیوب پرمقدمہ دائر

یورپی یونین کا بلورکیطرف سے پروڈیوسرکے سرکی قیمت رکھنے پراظہارافسوس


Numaindgan Express September 25, 2012
یورپی یونین کا بلورکیطرف سے پروڈیوسرکے سرکی قیمت رکھنے پراظہارافسوس، فوٹو : فائل

امریکا میں بنی شیطانی فلم اور فرانسیسی میگزین کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف پاکستان میں احتجاج پیرکوبھی جاری رہا۔

جس میں شریک مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گستاخان رسول کیخلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کرے۔

امریکاسے سفارتی تعلقات ختم اور سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ تحریک حرمت رسول کی طرف سے قصور،سیالکوٹ ملتان، گوجرانوالہ، ساہیوال اورخوشاب میں مظاہروں کادعویٰ کیاگیا۔

نمائندگان کے مطابق بورے والا میڈیکل ریپریزینٹیٹو ایسوسی ایشن نے ریلی نکالی۔شرکا نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پرحضرت محمد ﷺ کے ساتھ والہانہ محبت کے نعرے درج تھے ۔

عارف والا میں جماعت اسلامی اور شباب ملی کی سیکڑوں باپردہ خواتین پرمشتمل مظاہرے میں امریکا مخالف نعروں سے فضاگونج اٹھی ہڑپہ سے نمائندہ کے مطابق گورنمنٹ امایہ کالج ساہیوال کے پرنسپل احتشام رضوی اور گورنمنٹ کالج ساہیوال کے طلبا نے جلوس نکالے ۔

ساہیوال سے نمائندہ کے مطابق یہاں سے احتجاجی ریلی کی قیادت امن کمیٹی برائے بین المذاہب کے صدرعبدالجبارنے کی۔ملتان سے نمائندوںکے مطابق بزم صراط القرآن کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی۔

قاری مختار احمد صادقی نے کہا کہ مسلمانوں کو حرمت رسول پر متفقہ لائحہ عمل اپنانا چاہئے۔ امیر جماعت الدعوۃ ملتان میاں سہیل، تحریک حرمت رسول کے ضلعی کوارڈینیٹر عبدالرحمن، محمد ارشد و دیگر نے کانفرنسوں میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ توہین انبیاء پر سزائے موت کا قانون بنائے۔

تحریک حرمت رسول نے قصور،سیالکوٹ ملتان،گوجرانوالہ،ساہیوال اورخوشاب میں مظاہروں کادعویٰ کیا۔اے پی پی کے مطابق ہری پورمیںتاجروں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی اپیل پر گذشتہ روزشٹر ڈائون ہڑتال رہی۔

شمع توحید و رسالت کے ہزاروں پروانے سڑکوں پر نکل آئے، شاہراہ ہزارہ کو چار گھٹنے تک بند رکھا۔ دریںاثنا یورپی یونین نے وفاقی وزیرریلوے غلام بلورکی طرف سے اسلام مخالف فلم کے پروڈیوسرکے سرکی قیمت مقررکرنے پراظہارافسوس کیاہے۔

خارجہ امورکے ترجمان مائیکل من نے پریس بریفنگ میں کہاکہ ہمیں اس اعلان پرتشویش ہے جوحکومت پاکستان کے ایک رکن کی طرف سے ہوا،اب چاہے وزیراعظم نے اپنے آپ کواس سے علیحدہ ظاہرکیاہے۔پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ فلم سے تعلق پرممبئی ہائیکورٹ میں یوٹیوب کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا۔اعجاز نقوی ایڈووکیٹ نے یہ مقدمہ کانگریس پارٹی کے رکن امین مصطفی کی جانب سے دائر کیا۔

جوفلم پروڈیوسر اور یو ٹیوب پرکلپس کیخلاف کیا گیا ہے،سماعت چیف جسٹس کھن ولکر کریںگے۔ مقدمہ میں فلم کے کلپس جاری کرنے پر گوگل کے چیف ایگزیکٹوکیخلاف کارروائی اور گوگل ویو ٹیوب پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گستاخانہ فلم کے جواب میں عرب مسلمان نے مختصر دورانیہ کی منفرد وڈیو بنائی ہے۔

انگریزی زبان میں بنائی گئی دستاویزی فلم میں مسلمانوں اور غیر مسلمانوں سے اسلام، پیغمبر اسلام اور قرآن کریم کے متعلق آرا ء لی گئی ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق یہ ویڈیو'یوٹیوب' پر 'ہمارے بولنے کا وقت آ گیا' کے عنوان سے موجود ہے اور تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ادھرلندن میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا۔

مسلم ایکشن فورم کی ریلی میں بارش اور تیز ہواؤں کے باوجودمختلف شہروں کے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افغان میڈیاکے مطابق ایک ہزارافراد صوبہ بدخشاں کے ضلع کیشم کی سڑکوں پر نکل آئے اور امریکا اور روس کیخلاف نعرے بازی کی۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں امریکی سفارتخانے کے باہر طلباء سمیت ڈیڑھ سے دوسوافرادنے مظاہرہ کیا۔

یمن کے دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر مارچ کرتی سیکڑوںخواتین اور بچیوں نے امریکا کیخلاف نعرے لگائے اور ملعون فلمساز کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی جانب بڑھنا شروع کیا تو پولیس نے آنسو گیس اورکالی مرچوں کا سپرے کیا۔مشتعل مظاہرین نے کئی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبومیں قریباً20ہزار مسلمانوں نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کیا ۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سیکڑوں مسلمانوں نے امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا،وہ اسلام مخالف فلم پر پابندی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں