پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے 150 ملین روپے گرانٹ منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت گرانٹ ان ایڈ کمیٹی کا 5واں اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے 150 ملین روپے گرانٹ منظور کی گئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہاکی کے ریوائیول کیلئے شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم پلان تیار کر لیا گیا۔ پنجاب بھر کے اسکولز و کالجز میں ہاکی کے مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
کھلاڑیوں کو ہاکی کٹس، پروٹیکٹو گیئر، شرٹس، شوز اور اسٹائپنڈ دیے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچز اور ماسٹر ٹرینرز ہائر کرنے کی منظوری دی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہاکی اکیڈمیز کا نیٹ ورک پورے پنجاب میں قائم کیا جائے گا۔ ہاکی کے کھلاڑیوں کیلئے جدید ترین ٹرف اور فلڈ لائٹس نصب کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سینیئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے سابق اولمپینز کو گریس مینٹرز کے طور پر نوجوانوں کی تربیت کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔
ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں انٹرنیشنل معیار کے ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا بھی جائزہ
سکول سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع، بہترین کھلاڑیوں کو بیرون ملک ٹریننگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔مریم اورنگزیب
خواتین ہاکی ٹیم کی تشکیل نو، گرلز کالجز میں خصوصی ہاکی لیگ کے آغاز کی ہدایت
ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر سالانہ "پنجاب ہاکی سپر لیگ" منعقد کروانے کی ہدایت
سینئر وزیر پنجاب کی ہاکی کی بحالی کیلئے کارپوریٹ سیکٹر سے سپانسرشپ لینے کی حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت
سینئر وزیر پنجاب کی کھیلوں کی بحالی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فنانسنگ میکانزم بنانے کی بھی ہدایت
ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہےبحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔مریم اورنگزیب
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہاکی کا کھویا ہوا مقام بحال کریں گے۔سینئر وزیر پنجاب
کلچر و میوزک کی بحالی کیلئے پاکستان آئیڈل سیزن 2 کیلئے 70 ملین گرانٹ کی منظوری